تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:0

جنوبی افریقا کے سابق صدر نیلسن مینڈیااسپتال داخل

اے آر وائی - جنوبی افریقا کے سابق صدر نیلسن مینڈیلا علیل ہوگئے ہیں انہیں جوہانسبرگ کے ایک اسپتال متقل کردیا گیا ہے۔



چورانوے سالہ نیلسن مینڈیلا کو فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نیلسن مینڈیلا کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ان کے کس نوعیت کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اس بارے مین کچھ نہیں بتایا گیا ۔ جنوبی افریقا کے معروف رہنما نیلسن مینڈیلا رواں سال سے علیل ہیں اور اس دوران انہیں کئی بار اسپتال منتقل کیا گیا ۔



جنوبی افریقہ کے موجودہ صدر جیکب زوماکے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چورانوے سالہ نیلسن مینڈیلا کی طبعیت ٹھیک تھی اور تشویش کی کوئی بات نہیں۔نیلسن مینڈیلا نے بیس سال سے زیادہ قید میں گزارے اور انہیں فروری سنہ انیس سو نوے میں رہائی ملی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.