9 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 15:42
فرانس نے افغانستان کے صوبے کپسیا سے اپنے فوجی ہٹالیے
اے آر وائی - فرانس نے افغانستان کے صوبے کاپسیا سے اپنے تمام فوجی واپس بلا لیں ہیں اور امن وامان کی ذمہ داری مقامی سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیں۔ کاپسیا کے گورنر محراب الدین نے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ فرانسیسی فوجیوں کے انخلا سے اِن کے صوبے میں اب تمام غیر ملکی فوجی جاچکےہیں اور اب صوبے میں امن و امان کی تمام تر ذمہ داری افغان نیشنل آرمی اور مقامی سیکیورٹی اہلکاروں کو سپرد کردی گئی ہے۔
اس وقت افغانستان میں ایک لاکھ تیس ہزار نیٹو اہلکار تعینات ہیں۔ جس میں سے ارسٹھ ہزار کا تعلق امریکہ سے ہے۔ فرانس نے افغانستان میں تین ہزار فوجی تعینات کیے تھے جو اب کم ہو کر صرف پانچ سو تیس رہ گئے ہیں ۔ نیٹو نے دوہزار چودہ تک افغانستان سے اپنی فوجیں مکمل طور پر واپس بلانے کا پلان بنایا ہے اور اب تک اس عملدرآمد بغیر کسی تعطل کے جاری ہے۔