16 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 16:31
مسئلہ کشمیر کے اولین فریق کشمیری ہیں، میر واعظ
اے آر وائی - مقبوضہ کشمیر سے آنے والے رہنماؤں نے کہا ہے مسئلہ کشمیر کے اولین فریق کشمیری ہیں، کشمیریوں کو شامل کئے بغیر مسئلے کا حل ممکن نہیں۔ مظفر آباد میں حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق نےاپنے دورے کو اعتماد سازی کی جانب اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کمشیر کے اولین فریق کشمیری عوام ہیں اور کشمیری رہنماؤں کو شامل کئے بغیر مسئلہ کشمیر حل نہیں کیا جا سکتا۔
بھارتی نقطہ نظر پر تنقید کرتےہوئےمیر واعظ نے کہاکہ بھارت کہتا ہےکہ شدت پسندی کم ہوئی ہے لیکن وہ ریاست سے فوج کم کرنے پر تیار نہیں، کشمیری رہنما نے اس بات پر زور دیا کہ آزاد اور مقبوضہ کشمیر کے عوام ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں اور ایک دوسرے کو نقطہ نظر کو سمجھیں۔