17 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 11:32
سابق ایرانی صدر کے بیٹے ضمانت پر رہا
اے آر وائی - ایرانی حکومت نے سابق صدرعلی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے بیٹے مہدی رفسنجانی کو ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق سابق صدر کے بیٹے مہدی رفسنجانی کو رات گئے جیل سے رہا کیا گیا۔
مہدی رفسنجانی پر دو ہزار نو کے انتخابات میں عوام کو اکسانے کا الزام تھا۔ رفسنجانی کی بیٹی فائزہ پر بھی عوام کو اکسانے کا الزام تھا اور وہ اس سلسلے میں چھ ماہ کی قید بھی کاٹ چکی ہیں۔