18 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 18:32
عرا ق کے پہلے جمہو ری صدر جلا ل طا لبا نی شدید علیل
اے آر وائی - عرا قی علا قے کرد سے تعلق رکھنے والے اور بین الا قوا می طو ر پر تسلیم کئے جا نے والے پہلے جمہو ری صدر جلا ل طا لبا نی شدید علیل ہیں۔
انیس سو تینتیس میں کرد علا قے قلقا ن میں پیدا ہو نے والے جلا ل طا لبا نی اپنی ما دری زبا ن کرد کے سا تھ سا تھ انگریزی،عربی،فارسی اور عر بی کے ما ہر خیا ل کئے جا تے ہیں۔ یو ں تو کردو ں کے حقوق کی تحریک انیسو یں صدی میں شروع ہو ئی لیکن بیسو یں صدی میں عراقی کردو ں کے حقوق کی آواز کو بین الا قوا می سطح پر روشنا س کر انے میں جلا ل طا لبا نی کی کا وشیں بھی شا مل ہیں۔
صدا م حسین کی حکو مت کے خا تمے کے بعد عراق کو متحد رکھنا اور کرد علا قو ں میں بپا شورش کے خا تمے میں بھی جلا ل طا لبا نی کی شخصیت اور کا وشو ں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکے گا۔ انہی خدما ت پر انہیں دو ہزار پا نچ میں عراق کا صدر منتخب کیا گیا، طا لبا نی سزا ئے مو ت کے مخا لف رہے صدا م حسین سے شدید اختلا ف رکھنے کے با وجو د انہیں تختہء دار پر لٹکا نے کے پروا نے پر انہو ں نے دستخط نہیں کئے، عراق کی جدید تاریخ میں طا لبا نی کا نا م اور ان کی خدما ت یا د رکھی جا ئیں گی۔