تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:44

افغان حکومت، طالبان کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے

اے آر وائی - فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بارہ سال میں پہلی مرتبہ افغان حکام اور طالبان گروہوں کے درمیان تین روزہ مذاکرات آج سے شروع ہورہے ہیں۔ مذاکرات میں تقریباً بیس افراد حصہ لے رہے ہیں۔



بات چیت میں حصہ لینے والے افغان حکومت کے نمائندوں اور طالبان رہنماوٴں کا کہنا ہے کہ یہ امن بات چیت ہے اور نہ ہی سیاسی مذاکرات۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں شرکا دوہزارچودہ میں نیٹو افواج کے انخلاء کے بعد افغانستان کے مستقبل پر بات چیت کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.