تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:58

افغان حکومت حقانی نیٹ ورک سے مشروط مذاکرات پر آمادہ

اے آر وائی - افغان حکومت نے حقانی نیٹ ورک کے ساتھ مشروط مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لئے کی جانے والی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔



کابل میں سینئر افغان اہلکار نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت افغانستان میں امن وامان کی بحالی کے لئے حقانی نیٹ ورک سے بھی مشروط مذاکرات کر سکتی ہے۔



حکومت کی اولین ترجیح طالبان کوتشدد سے ہٹا کر سیاسی دھارے میں شامل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں افغان حکومت کا حامی ہے اور افغانستان میں امن کے عمل کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔



طالبان اورافغان حکومت کے درمیان پیرس مذاکرات امن کے عمل کے لئے مدد گارہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.