تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:15

امریکہ شدید سردی: مشرقی ریاستوں میں زندگی مفلوج

اے آر وائی - سمندری طوفان کےبعد اب امریکا کو ٹھنڈی ہواؤں کےطوفان کا سامنا ہے۔ شمال مشرقی ریاستوں میں زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔



امریکا کی تین ریاستوں میں موسم نہایت سرد ہوگیا ہے۔ انڈیانا میں شدید برفباری ہوئی ہے۔ جبکہ آرکنساس میں کئی شہری بجلی سے محروم ہیں۔ کینٹکی میں بھی برفباری سے زندگی مفلوج ہوکررہی ہے۔ موسم کے حوالے سے عوام کو آگاہ کرنے والے ادارے کے مطابق ملک کے شمال مشرقی حصے میں آنے والے طوفان میں مزید شدت کا امکان ہے۔



سرد موسم کی شدت اس قدر بڑھ چکی ہے کہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے آچکا ہے۔ امریکی ریاست اوہائیو میں آئندہ چند روز میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ کینٹکی میں شدید دھند پڑے گی۔ نیویارک کے گورنر نے صورتحال کو مانیٹر کرنے کےلیے ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کو فعال کرنے کی ہدایت کردی ہے۔خراب موسم کےباعث سترہ سو پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔ جبکہ پینسلوینیا کے علاقوں میں ایک فٹ تک برفباری کاامکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.