تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:58

پہلا ون ڈے:مہندرا سنگھ دھونی کی کیپٹن اننگز

اے آر وائی - پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں مہندرا سنگھ دھونی کی کیپٹن اننگز نے میچ کا نقشہ پلٹ دیا۔انتیس رنز پر نصف ٹیم سے محروم ہونیوالے بھارتی ٹیم نے مزید ایک وکٹ کھوکر ایک سواٹھانوے رنز بنائے۔



چدم برم اسٹیڈیم چنائی میں بھارت کے پانچ کھلاڑی صرف انتیس رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ اس موقع پر مہندرا سنگھ دھونی نے سریش رائنا کو وکٹ پر جوائن کیا۔کپتان مصباح الحق نے محمدحفیظ کی گیند پر کیچ ڈراپ کرکے دھونی کوآؤٹ کرنے کا موقع گنوادیا۔جس کے بعد دھونی نے رائنا کے ساتھ تہتر رنز کی اننگز کھیلی اور پھر روی چندرن ایشون کے ہمراہ ساتویں وکٹ کی شراکت میں ایک سوپچیس رنز کااضافہ کرکے بھارت کا اسکور دوسوستائیس رنز تک پہنچادیا۔



دھونی ایک سو تیرہ رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔اننگز کے دوران انہوں نے کیریئر کے سات ہزار رنز بھی مکمل کرلئے۔جس میں آٹھ سنچریاں اور چھیالیس ففٹیز شامل ہیں۔بھارت نے ایک سو اٹھانوے رنز کے اضافے پر صرف ایک وکٹ گنوائی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.