تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جنوری 2013
وقت اشاعت: 4:59

امریکی معاشی بحران، معاہدے کی کوششیں ناکام

اے آر وائی - امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹ اور ری پبلکن پارٹی کے ارکان متوسط طبقے کو ٹیکسوں میں رعایت اور اخراجات میں خود کار کٹوتی سے متعلق کسی معاہدے پر پہنچنے میں ناکام رہے ہیں۔ سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں منظور ہونے والے قانون میں اب چند گھنٹے باقی ہیں۔



نئے قانون پر اتقاق نہ ہونے کی صورت میں متوسط طبقے کو ٹیکسوں میں رعایت ختم اور اخراجات میں کٹوتی کا خود کار نظام نافذ العمل ہو جائے گا۔نیا قانون منظور نہ ہونے کی صورت میں چار افراد کا خاندان جس کی مشترکہ آمدن 75 ہزار امریکی ڈالر ہے اسے تین ہزار تین سو ڈالر اضافی ٹیکس دینا پڑے گا۔



صدر اوباما نے اپنی انتخابی مہم کے دوران امیر امریکیوں پر مزید ٹیکس لگانے کا عہد کیا تھا۔ امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سوموار کی رات ووٹنگ کا اب کوئی امکان نہیں ہے۔



فسکل کلف کی طرف جانے کی وجہ سے پہلی جنوری سے تمام طبقوں کے ٹیکسوں میں اضافہ ہو جا ئے گا اور اخراجات میں خود کار کٹوتی نافذ العمل ہو جائے گا۔امریکہ میں آج عام تعطیل ہے اور تمام مارکیٹیں بند ہیں اس لیے معاہدہ نہ ہونے کے اثرات ظاہر ہونے کا امکان نہیں ہے۔ امریکی قانون ساز ایک بار پھر ٹیکسوں سے متعلق کسی معاہدے پر پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.