تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 جنوری 2013
وقت اشاعت: 11:37

بھارت: کانگریس کے سینئر رہنما کی خواتین کے ہاتھوں پٹائی

اے آر وائی - بھارتی ریاست آسام میں خواتین نے مبینہ طور پر زیادتی کے واقعے میں ملوث کانگریس کے سینئر رہنما بکرم سنگھ کی گھونسوں اور تھپڑوں سے خاطر تواضع کر ڈالی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق آسام کے علاقے چرم میں بکرم سنگھ نے مبینہ طور پر ایک خاتون سے زیادتی کی۔



واقعے کی اطلاع ملنے پر مشتعل خواتین نے بکرم سنگھ پر لاتوں، تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کردی اور ان کے کپڑے پھاڑ دئیے۔ اس کارروائی میں دیگر لوگوں نے بھی حصہ لیا اور دل کی بھڑاس نکالنے کے بعد بکرم سنگھ کو قانون کے حوالے کردیا۔ پولیس نے بکرم سنگھ کو تحویل میں لینے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.