5 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:38
ممبئی :جھگیوں میں آگ، 100سے زائد گھر جل کر تباہ
اے آر وائی - بھارت کے شہر ممبئی میں جھگیوں میں آتشزدگی سے سو سے زائد گھر جل کر تباہ ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے شانتی ٹاوٴن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تمام جھگیوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم چار گھنٹے تک بھڑکنے والی آگ سے جھگیوں میں رہنے والے بے گھر ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔