تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 جنوری 2013
وقت اشاعت: 16:44

اسپین بولدک: دو خود کش حملوں میں 8 افراد ہلاک 13 زخمی

اے آر وائی - افغانستان کے سرحدی ضلع اسپین بولدک میں دو خود کش حملوں میں تین افغان پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے ۔ نائب کمانڈر افغان پولیس محمد عمر کے مطابق خود کش حملے ضلعی شوری کے دفتر پر کیے گئے ۔



دفتر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اس میں جرگہ ہو رہا تھا ۔ خود کش حملے سے پہلے دو مسلح افراد نے دفتر میں گھس کر شدید فائرنگ بھی کی ۔ واقعے کے بعد افغان پولیس اور نیٹو فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔زخمیوں کو سپین بولدک اور قندہار اسپتال منتقل کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.