تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 جنوری 2013
وقت اشاعت: 7:33

بھارت میں سرد ترین موسم، نظام زندگی مفلوج

اے آر وائی - بھارتی دارالحکومت نئی دہلی شدید ترین سردی اور دھند کی لپیٹ میں ہے۔ سرد موسم نے کاروبار زندگی بری طرح متاثر کیا ہے۔ دہلی میں درجہ حرارت دو اعشاریہ چار ریکارڈ کیا گیا۔شدید سردی اور دھند کے باعث ستر سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں جبکہ ٹرین اور روڈ ٹریفک بھی معطل ہوئی۔



کھلے مقامات پر سردی سے بچاوٴکے لئے لوگوں نے آگ کے الاوٴ جلائے۔ خون جما دینے والی سردی نے بازار اور کھیل کے میدان ویران کر دئیے اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔



اتوار دہلی کے لئے موسم کا سرد ترین دن ثابت ہوا جب درجہ حرارت ایک اعشاریہ نو ہوگیا۔ بھارت کی شمالی ریاستوں اور دیگر علاقوں میں بھی سردی راج کر رہی ہے۔ اتر پردیش میں شدید سردی سے ٹھٹھر کر مزید پندرہ افرادجان گنوا بیٹھے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید سردی کی لہر مزید جاری رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.