8 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:36
وینزویلا کے ہوگو شاویز دس جنوری کو نئے صدر کا حلف لیں گے
اے آر وائی - وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کی حلف برادری کی تقریب کے موقع پر کراکس میں جشن کا سماں ،حلف برداری کی تقریب دس جنوری کو ہوگی۔ وینزویلا کے صدر ہوگوشاویز کی صحت یابی کے لیے وینزویلا میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے اور اسی سلسلے میں وینزویلا کے عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
وینزویلا کے ممبر قومی اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ہوگوشاویز کینسر کی سرجری کے بعد دیگر بیماریوں کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں اور عوام ان سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوست ممالک کے صدور کی ایک بڑی تعداد بھی وینزویلا کا 10 جنوری کو دورہ کررہی ہے۔ ہوگوشاویز کے اتحادی رہنما نے عوام پر زور دیا کہ 10 جنوری کے دن کراکس میں ایک بڑا اجتماع کریں اور صدر ہوگوشاویز کی حمایت کا اعلان کریں۔