12 جنوری 2013
وقت اشاعت: 2:14
کوئٹہ میں دھماکے کے شہدا کے لواحقین سے امریکا کااظہار ہمدردی
اے آر وائی - گذشتہ رات کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نو لینڈ نے مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
گزشتہ رات کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کے حوالے سے ترجمان امریکی وزارت خارجہ وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا کہ پاکستان میں موجود ہمارے سفیر رچرڈ اولسن پہلے ہی اس دہشت گردی کی مذمت کر چکے ہیں ، تاہم امریکہ کا ہر شہری اور حکومت جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی رکھتے ہیں ، ہم زخمی ہونے والے تمام افراد کے لئے بھی دعاگو ہیں کہ وہ جلد از جلد صحت یاب ہوں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف پاکستان کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا جبکہ حکومت پاکستان کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا