تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:3

جمہوریہ چیک میں صدارتی انتخاب میں بائیں بازوکی کامیابی

اے آر وائی - جمہوریہ چیک میں پہلے صدارتی انتخابات میں بائیں بازو کے سابق وزیراعظم میلوس زیمن پہلے مرحلے میں برتری حاصل کر گئے ہیں۔



چیک ریپبلک میں جاری صدارتی انتخابات میں بائیں بازو کے سابق وزیراعظم میلوس زیمن ملک میں پہلا بلاواسطہ انتخابات کا پہلا مرحلہ جیتنے میں کامیاب ہو چکے ہیں، نتائج کے مطابق آگے بھی کانٹے دار مقابلہ ہو گا جو کہ مارچ میں متوقع ہے جبکہ اڑسٹھ سالہ بزرگ چین ماہر اقتصادیات زیمن نے بھی چوبیس اعشاریہ سات فیصد ووٹ حاصل کیے اور انکا سخت مقابلہ ہوگا۔



قدامت پسند تصور کیے جانے والے وزیر خارجہ کیرل سچوارزینبرگ سے جو کہ حیران کن طور پر بائیس فیصد ووٹ لینے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ فیورٹ تصور کیے جانے والے امیدوار جان فسچر مقابلے کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.