تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 جنوری 2013
وقت اشاعت: 7:14

بھارت:بس میں اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ

اے آر وائی - بھارت میں اجتماعی زیادتی کے ایک واقعے کی گونج ہی ختم نہیں ہوئی تھی ۔ کہ اجتماعی زیادتی کے ایک اور واقعے نے اخبارات میں اپنی جگہ بنالی ہے۔



اجتماعی زیادتی کےاس نئے واقعے میں 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ایک مشتبہ شخص کی تلاش جاری ہے۔ بھارتی پولیس کا کہنا ہے گینگ ریپ کا یہ نیا واقعہ بھارت کی شمال مغربی ریاست پنجاب میں پیش آیا ہے۔ بھارتی دارالحکومت دلّی میں ہونے والے اسی طرح کے ایک واقعے نے چند ہفتے قبل پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔



پنجاب پولیس کے مطابق اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی29 سالہ خاتون کو ڈرائیور اور کلینر اس کے اسٹاپ پر اُتارنے کے بجائے ویران جگہ پر لے گئے جہاں ان کے علاوہ دیگر پانچ افراد نے خاتون کو بس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.