15 جنوری 2013
وقت اشاعت: 13:25
پاکستان کےساتھ تعلقات برقرار نہیں رکھے سکتے،مون موہن
اے آر وائی - بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا ہےکہ لائن آف کنٹرول کے واقعات کے بعد پاکستان کے ساتھ معمول کے تعلقات برقرار نہیں رکھے جاسکتے۔
نئی دلی مٰیں میڈیا سے گفتگو مٰیں من موہن سنگھ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر دو بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا واقعہ ناقابل قبول ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد پاکستان کے ساتھ معمول کے تعلقات برقرار نہٰیں رکھے جاسکتے۔
دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کا کہنا ہےکہ نئی دہلی پاکستان کے ساتھ فلیگ میٹنگ پر ناخوش ہے ۔نئی دلی میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ بھارت نے فوجیوں کی ہلاکت پر پاکستان کے ساتھ سخت رویہ اختیار کیاہے۔