تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:33

سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ،امریکا

اے آر وائی - امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی گرفتاری سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا جو بھی معاملہ ہو اس کا حل پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق ہونا چاہیے ۔



وزیراعظم کی گرفتاری پر سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا طاہر القادری کے مارچ پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے ۔ان کا کہنا تھا حکومت کو عوام کے پرامن احتجاج کے حق کی حفاظت کرنی چاہئے۔



امریکی ترجمان نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ حکومت پرامن مظاہرین کو سیکورٹی فراہم کرے۔ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت پاکستانی حکومت سے رابطے میں ہے اور پاکستان میں جمہوریت کی حمایت کرتی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.