تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 جنوری 2013
وقت اشاعت: 4:56

تاجکستان میں فیس بک پر پابندی عائد

اے آر وائی - تاجکستان میں حکومت نے فیس بک اور ریڈیو فری یورپ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکام نے دیگر کئی انٹرنیٹ ویب سائٹس کو بھی بلاک کر دیا ہے۔



تاجکستان میں انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ویب سائٹس بلاک کرنے کے احکامات ملک کی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے۔



پابندی کی وجوہات نہیں بتائی گئیں تاہم متعدد بار حکومت پر تنقید کے بعد فیس بک سمیت کئی ویب سائٹس کو بلاک کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے رواں سال نومبر میں ہونے والے انتخابات سے قبل انٹرنیٹ پر حکومتی کنٹرول مزید سخت ہو جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.