تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:54

امن و امان کی صورتحال، لیبیا کے شہر بن غازی میں کرفیو نافذ

اے آر وائی - لیبیا کے شہر بن غازی میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ منگل کو ایک مسلح شخص کی جانب سے اٹلی کے قونصل جنرل پر حملے کے بعد اٹلی نے بن غازی میں عارضی طور پر اپنا قونصل خانہ بند کر کے سفارتی عملے کو واپس بلالیا۔



لیبیا کے وزیراعظم علی زیدان نے طرابلس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بن غازی میں فوج اور پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔



لیبیا کے مشرقی شہر گزشتہ کئی ہفتوں سے کشیدگی کا شکار ہے۔ بن غازی میں فوج اور پولیس افسران و اہلکاروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔



گزشتہ سال اسلام مخالف فلم کی نمائش کے بعد شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جس میں امریکی قونصل جنرل کو نشانہ بنایا گیا تھا۔



امریکی سفیر کی ہلاکت کے بعد بیشتر ملکوں کے سفارتخانے بند کر دیئے گئے تھے یا انہوں نے اپنی سرگرمیاں محدود کردی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.