تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:4

بہتر تعلقات کیلئے پاکستان رویہ تبدیل کرے، منموہن

اے آر وائی - بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن پاکستان کو اچھے تعلقات کیلئے رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔



جے پور میں کانگریس کے اجلاس سے خطاب میں منموہن سنگھ کا کہناتھا کہ پاکستان کے خلاف جارحانہ رویہ اختیارنہیں کرنا چاہئے۔



ان کا کہنا تھا کہ سرحدوں کی خلاف ورزی کے بعد پاکستان سے بہترتعلقات کیسے ممکن ہیں۔



اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بھارتی حکمران جماعت کی سربراہ سونیا گاندھی کا کہنا تھا کہ پڑوسیوں سے بہترتعلقات خطے میں امن کے لئے ناگزیرہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.