تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 جنوری 2013
وقت اشاعت: 7:21

ایتھنز:یونان میں پاکستانی نوجوان قتل،ہزاروں افراد کامظاہرہ

اے آر وائی - یونان کےشہرایتھنزمیں پاکستانی نوجوان کےقتل کےخلاف ہزاروں افرادنےاحتجاجی مظاہرہ کیا ۔نسل پرستی کے خلاف نعرے لگائے۔



ایتھنزمیں ستائیس سالہ پاکستانی نوجوان شہزاد لقمان کو دو افراد نےاس وقت خنجرمارکرقتل کیا جب وہ اپنی موٹرسائیکل پر کام کےلیےجارہے تھے۔



تین ہزارتارکین وطن اورانسانی حقوق تنظیموں کےرضاکاروں نے احتجاج میں شرکت کی اورمطالبہ کیاکہ شہزادکےقاتلوں کوفوری سزادی جائے۔مظاہرین نےہاتھوں میں بینربھی تھام رکھے تھے جن پرنسل پرستی کےخلاف نعرے درج تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.