21 جنوری 2013
وقت اشاعت: 9:53
روہنگیا مسلمانوں کوانسانی اسمگلرزکوفروخت کئے جانے کا انکشاف
اے آر وائی - روہنگیا مسلمانوں کو ملک بدری کے دوران انسانی اسمگلرز کو فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھائی حکام اور پولیس حکام روہنگیا مسلمانوں کی فروخت میں ملوث ہیں۔ تہتر روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کو حراست میں لینے کے بعد انہیں ملک بدر کرنے کے لیے ٹرکوں میں سوار کیا گیا لیکن حقیقت میں انہیں انسانی اسمگلنگ کرنے والے گروپ کے حوالے کر دیا گیا۔
ان مسلمانوں کو اس وقت تک یرغمال رکھا جاتا ہے جب تک وہ اپنی آزادی کے لئے رقم جمع نہیں کراتے۔