تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 جنوری 2013
وقت اشاعت: 9:45

دنیا بھر میں عید میلادالنبی جوش وخروش سےمنایا جارہاہے

اے آر وائی - دنیا کے مختلف ملکوں میں آپ ﷺ کی آمد کے مبارک دن کو جوش وخروش سےمنایا جارہاہے۔ نبی پاک کی شان میں دنیا بھر میں درود و سلام کی محفلیں سجی ہیں۔



دنیا بھر میں آمد رسول ﷺ کو عقیدت واحترام سے منایاجارہاہے۔ مالی میں مسلمانوں نے صبح کا آغاز درود و سلام سے کیا۔ جہاں دہشت گردی کے پیش نظر عبادات کی جگہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔



مالی کے امام نے آپ ﷺ کی شان میں مسلمانوں میں خطبہ دیا۔ مالی میں جشن آمد رسول ﷺ کے موقع پر مختلف کھانے پکانے کی تیاریاں بھی کی گئیں۔ فرانس ، امریکا سمیت کئی یورپی ملکوں میں بھی درود و سلام کی محافل سجائی گئیں۔



بھارت اور بنگلہ دیش میں بارہ ربیع الاول کے موقع پر ریلیاں نکالی گئیں اور درس و تدریس کا اہتمام کیا گیا۔آمد رسول ﷺ کا جشن منانے کے لئے بھارت بھر کے مسلمان عقیدت و احترام سے معمولات زندگی سے ہٹ کر درود سلام کی محفلوں کا اہتمام کررہے ہیں۔



اس مبارک دن پر فلسطینی علاقے غزہ میں محفل نعت سجائی گئی جس میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.