26 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:23
مالی فوجیوں کی ٹریننگ میں امریکہ نے غلطی کا اعتراف کر لیا
اے آر وائی - افریقہ میں امریکی فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ مالی فوج کی ٹریننگ میں پینٹاگون سے غلطی ہوئی ہےاس وقت مالی کی فوج ملک کے شمالی حصے سے اسلام پسند باغیوں کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
امریکی افریکوم کے جنرل کارٹر ہیم نے کہا ہے کہ امریکی فوجی مالی کے فوجیوں کو ’اخلاقی اور فوجی قدروں‘ کی سطح پر تربیت دینے میں ناکام رہے ہیں یہ باتیں انھوں نے فرانسیسی مہم میں مالی کے سرکاری فوجیوں کی بے ضابطگیوں کی شکایت کے بعد کہی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے مالی کے فوجیوں پر عربوں اور نسلی توریگ قبیلوں کے لوگوں کے قتل کا الزام لگایا ہے ان دعوؤں کے بعد مغربی ممالک بطور خاص امریکہ میں اس بات پر گہری تشویش ظاہرکی جارہی ہے، یاد رہے کہ امریکہ مالی اور دوسرے پڑوسی ممالک میں کئی سال سے فوجیوں کو عسکری تربیت دے رہا ہے۔