26 جنوری 2013
وقت اشاعت: 7:35
بھارت کا یوم جمہوریہ،مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ
اے آر وائی - مقبوضہ اور آزادکشمیرمیں بھارت کا چونسٹھواں یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ پوری وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔
یوم سیاہ کے موقع پرمقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤں ہڑتال ہے۔ تمام تعلیمی اور کاروباری ادارے ،دفاتر ،بینک اور عدالتیں بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے۔ یوم سیاہ منانے اورہڑتال کرنے کامقصد عالمی برادری کو یہ یاد دلانا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے۔
جمہوریت کا چیمپیئن بھارت آج بھی کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے پر تیار نہیں اور ان کی آواز دبانے کے لئے ہرحربہ استعمال کر رہا ہے۔ ہڑتال کی کال حریت کانفرنس سمیت دیگر جماعتوں نے دی تھی۔