تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 جنوری 2013
وقت اشاعت: 7:0

مصر:عدالتی فیصلے کے بعد ہنگاموں میں ہلاکتیں39 ہو گئیں

اے آر وائی - مصر کے شہر پورٹ سعید میں عدالتی فیصلے کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے جن میں اب تک تقریبا انتالیس افراد ہلاک اور تین سو سے زائد زخمی ہو گئے۔



پورٹ سعید کی ایک عدالت نے گذشتہ برس فٹبال میچ کے بعد ہنگامہ آرائی کے جرم میں اکیس افراد کو سزائے موت دی عدالتی فیصلے کے بعد پورٹ سعید میں بڑے پیمانے پر ہنگامے پھوٹ پڑے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق فٹبال اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی کے دوران چوہتر افراد ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد عدالت نے ہنگامہ آرائی میں ملوث پائے جانے والے اکیس افراد کو موت کی سزا سنائی تھی۔



فیصلہ سنائے جانے کے بعد شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ وزارت داخلہ کے مطابق احتجاج کے دوران ہنگامہ ارائی کے نتیجے میں ہلاک شدگان میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ مصری وزارت اطلاعات کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مصر کی نیشنل ڈیفنس کونسل اور مصری صدر محمد مرسی نے پورٹ سعید میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی طور پر مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.