29 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:42
لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کا ماحول ختم ہوگیا، بھارت
اے آر وائی - بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کا ماحول ختم ہوچکا ہے۔پاکستانی ہاکی پلیئرز کو بھارتی حکومت نے واپس نہیں بھجوایا تھا۔
اسلام آباد میں بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں شرت سبھروال نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے واقعات نے پاک بھارت مذاکراتی عمل متاثر کیا ہے۔
دونوں ممالک کو مذاکرات میں احتیاط کے ساتھ پیش رفت کرنا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ مستحکم پاکستان خطے میں امن کی ضمانت ہے۔ ایک سوال پر شرت سبھروال نے کہا کہ پاکستانی ہاکی پلیئرز کو بھارتی حکومت نے نہیں منتظمین نے کشیدہ ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے واپس بھجوادیا تھا۔