تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 فروری 2013
وقت اشاعت: 6:48

ہلیری کلنٹن کومحکمہ خارجہ کی جانب سےالواداعی پارٹی

اے آر وائی - ہلیری کلنٹن نے امریکی محکمہ خارجہ کو الوداع کہہ دیا ،ہیلری کی رخصتی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔



سبکدوش ہونے والے امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کو واشنگٹن، ڈی سی میں ا سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے الوداعی پارٹی دی جس میں انھوں نے چار سالہ تعاون پر تمام اسٹاف کا شکریہ ادا کیا ۔ انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کے مشکل کام کو آسان اور سفارت کاری کے علاوہ ترقی کے جن چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا اُس سے امریکی قوم کے چہرے دمک گئے ۔



ہم نے تمام خطرات کے باوجود امریکہ کو محفوظ رکھااور امریکی مفادات کو فروغ دیا ہے اسی لیئے ہماری اقدار کا احترام کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا مجھے امید ہے کہ آنے والے وزیر خارجہ سے بھی آپ کا تعاون جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.