تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 فروری 2013
وقت اشاعت: 10:57

عراق:پولیس ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ 33افراد ہلاک

اے آر وائی - عراق کے شہر کرکوک میں پولیس ہیڈ کواٹرمیں خودکش حملے سے تینتیس افراد ہلاک ہوگئے۔



عراق کے شمالی شہر کرکوک میں پولیس ہیڈ کوارٹر پرخود کش کار بم دھماکا کیا گیا۔دھماکےکے فوری بعد علاقے میں مسلح افراد نے شدید فائرنگ بھی کی،جس سے تینتیس افراد ہلاک اور ستر سے زائد زخمی ہو گئے۔



عراقی حکام کے مطابق شدت پسند کمپاوٴنڈ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے تاہم شدت پسندوں کی کارروائی کو ناکام بنادیا گیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملہ اور پولیس کے وردی میں ملبوس تھے ، تاہم کسی گروپ نے ابھی تک حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.