تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 فروری 2013
وقت اشاعت: 6:37

پاکستان، افغانستان، برطانیہ سہ فریقی مذاکرات

اے آر وائی - افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان، افغانستان اور بر طانیہ کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کا باضابطہ آغازآج سے لندن میں ہورہا ہے۔ صدرآصف علی زرداری، افغان صدرحامد کرزئی اوربرطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔



اجلاس میں افغانستان سے دو ہزار چودہ میں غیر ملکی فوجوں کے انخلا کے بعد کی صورتحال، امن کی بحالی اور تعمیر نو پر مذاکرات کئے جائیں گے۔پاکستان اورافغانستان کی فوج اور انٹیلی جنس کے سربراہان بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔



افغانستان میں قیام امن کی کوششوں اور پاکستان اور بین الاقوامی برادری کی طرف سے کی حمایت پر بات چیت ہو گی۔ افغانستان سے متعلق یہ تیسرا سہ فریقی اجلاس ہے۔ اس سے پہلے گذشتہ سال جولائی میں کابل میں اور ستمبر میں نیو یارک میں سہ فریقی اجلاس منعقد کیے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.