6 فروری 2013
وقت اشاعت: 5:16
ڈرون حملے قانونی، اخلاقی اور دانشمندانہ ہیں،امریکا
اے آر وائی - امریکا نے ڈرون حملوں کو قانونی، اخلاقی اور دانشمدانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے خلاف ہتھیار اٹھانے والے امریکا کے دشمن ہیں ۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکہ القاعدہ کے ساتھ حالت جنگ میں ہے، امریکی صدر جو بھی ایکشن لیتے ہیں سوچ سمجھ کر لیتے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ صدر اوباما امریکی ڈرون حملوں سے ہلاک ہونے والے امریکی شہریوں سے آگاہ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کے خلاف ہتھیار اٹھانے والے امریکہ کے دشمن ہیں۔