6 فروری 2013
وقت اشاعت: 6:28
بحرالکاہل کے سولومن جزائر میں 8 شدت کا زلزلہ
اے آر وائی - بحرالکاہل کے سولومن جزائر میں آٹھ شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کے بعد آنے والے طوفان نے کئی د یہاتوں میں تباہی مچا دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق براعظم آسٹریلیا کے قریب واقع سولومن جزائر میں میں آٹھ شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی تھی جسے بعد میں واپس لے لیا گیا۔ تاہم حکام نے لوگوں کو حفاظتی اقدامات کے طور پر ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
سولومن جزائرمیں زلزلے سے متعدد دیہات تباہ ہو گئے ہیں۔ زلزلے کا مرکز دارالحکومت ہونیرا سے تین سو ساٹھ کلومیڑ کے فاصلے پر ہے۔