تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 فروری 2013
وقت اشاعت: 9:42

پیرو میں شدید سیلاب سے چھ افراد جاں بحق

اے آر وائی - پیرو میں سیلابی طوفان کے نتیجہ میں اریکیوپا کے چھ رہائشی ہلاک ہوگئے۔ سیلابی ریلا اس قدرشدید تھا کہ شہرکی سڑکیں ڈوب گئیں۔



پیرو میں پل کے نیچے سے گزرنے والی گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں جس سے تین افراد کی ہلاکت ہوئی۔ ریڈ کراس نے ہنگامی بنیادوں پر اپنے رضاکاروں کی خدمات جاری رکھیں، جنھوں نے پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔



پیرو میں سیلابی طوفان تین فٹ تک ریکارڈ کیا گیا۔ سیلابی ریلا نا صرف شاہراہوں کو ڈبو گیا بلکہ رہائشی گھروں میں بھی گھس گیا جبکہ مختلف مقامات پر خستہ عمارتوں اور سڑکوں کو شدید نقصان پہنچایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.