تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 فروری 2013
وقت اشاعت: 9:51

جرمنی کی وزیرتعلیم الزامات کےبعد وزارت سے مستعفی

اے آر وائی - جرمنی کی وزیر تعلیم اینیٹی شوان نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری پر الزامات کے بعد اپنا استعفی جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کو دے دیا۔



انجیلا مرکل کا کہنا تھاکہ اُس نے بڑے بھاری دل کے ساتھ اس کا استعفی منظور کر لیا ہے۔ انجیلا مرکل نے کہا کہ دو سال پہلے دفاعی وزیر کو مستعفی ہونا پڑا تھا۔دوسری جانب وزیر تعلیم اینیٹی شوان نے کہا کہ وہ ان الزامات کا مقابلہ کریں گی جو ان پر جعلی ڈگری کے حصول میں لگائے گئے ہیں۔



ان کا کہنا تھا کہ منظم اور جان بوجھ کر ان کے تیس سال کے تعلیمی مستقبل کو ضائع کیا گیا۔اینیٹی شوان نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.