10 فروری 2013
وقت اشاعت: 10:11
افغانستان سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کا امکان نہیں،جان ایلن
اے آر وائی - افغانستان میں نیٹو افواج کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر جنرل جان ایلن کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اتحادی افواج افغانستان میں طالبان کے خلاف فتح حاصل کرنے کی راہ پر ہیں اور وہاں سے امریکی افواج کا مکمل انخلاء کے امکان نہیں ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے جنرل جان ایلن نے کہا کہ اتحادی افواج نے طالبان کی جانب سے جاری بغاوت پر قابو پانے کے لیے کافی اقدامات کئے گئے ہیں۔ افغانستان میں ان کے انیس ماہ کے دور میں افغان افواج اور پولیس کو افغانستان بھر میں سیکیورٹی کے انتظامات کی سپردگی کا عمل بہت حد تک تیز ہوا ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ دو ہزار چودہ میں نیٹو افواج کے افغانستان میں انخلاء کے بعد امریکہ کتنی فوج افغانستان میں رکھے گا۔