تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:11

مہمند واقعہ کے دوبارہ نہ ہونے کی ضمانت نہیں دے سکتے،ایساف

اے آر وائی - افغانستان میں ایساف کے کمانڈر جنرل جان ایلن نے کہاہے کہ افغانستان میں جاری جنگ کے دوران مہمند ایجنسی جیسے واقعہ کے دوبارہ نہ ہونے کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔نیٹو اور پاکستان کو متوازن تعلقات قائم کرنے کی ضرورت ہے۔



کابل میں اپنے ایک انٹرویو میں ایساف کمانڈر جنرل جان ایلن اور نیٹو کے سویلین نمائندے سر سائمن گراس نے مہمند ایجنسی میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ غیر ارادی تھا۔



جان ایلن کا کہنا تھا پاکستان اور نیٹو کو چاہئے کہ وہ اپنے قول فعل میں تضاد ختم کریں۔ اور متوازن طویل مدتی تعلقات قائم کریں۔ جان ایلن نے کہاکہ نیٹو حملے کی تحقیقات جاری ہے،رپورٹ آنے پر ہر چیز واضح ہوجائے گی۔ جان ایلن کا کہنا تھا کہ شدت پسند پاکستان، افغانستان اور ایساف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ مہمند واقعہ کے بعد پاکستان سے تعلقات کو بحال کرنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.