11 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:2
امریکی فوج 2014 کے بعد بھی افغانستان میں رہ سکتی ہے، کروکر
اے آر وائی - افغانستان میں امریکی سفیر ریان سی کروکر نے کہاہے کہ امریکی فوج دوہزار چودہ کے بعد بھی افغانستان میں رہ سکتی ہے۔
کابل میں گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریان سی کروکر کا کہنا تھا کہ اگر افغان حکومت چاہے تو امریکی فوج کے انخلا کی رفتار کم کی جاسکتی ہے۔ مگر اس کےلیے اسے امریکا سے باضابطہ طور پر درخواست کرنا ہوگی۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ریان سی کروکر کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ امریکی صدر براک اوباما نے کبھی یہ نہیں کہاکہ امریکی فوج دو ہزار چودہ کے بعد افغانستان میں نہیں رہ سکتی۔