13 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 4:35
امریکی صدر نے ایران سے ڈرون کاملبہ دینے کی درخواست کردی
اے آر وائی - امریکی صدر براک اوباما نے ایران سے ڈرون طیارہ واپس کرنے کی درخواست کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق اور امریکہ کے شام کے معاملے پر اختلافات بدستور برقرار ہیں ۔
واشنگٹن میں امریکہ کے صدر بارک اوباما اور عراق کے صدر نور المالکی نے شام کے بحران پر مذاکرات کرنے کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنمائوں نے شام کے بارے میں ایک دوسرے کے موقف کوسنا،اس موقع پرامریکہ کے صدر اوباما کا زور تھا کہ شام کے صدر بشر اسدعوام کے قتل میں ملوث ہیں لہذا انہیں حکومت چھوڑ دینی چاہیئے،جبکہ عراق کے صڈر نو رالمالکی کا کہنا تھا کہ خطے کے عوام کو ان کی آزادی ملنی چاہیئے،ان کا کہنا تھا کہ شام کے عوام کو اپنی خودمختاری کی کود حفاظت کا موقع دیا جانا چاہیئے۔
نورالمالکی کا کہنا تھا کہ اس بات کا تسلیم کیا جانا چاہیئے کہ عراق اور شام کی جنگ خطے مین امن کو تباہ کر سکتی ہے۔ براک اوباما نے ایران سے درخواست کی کہ وہ گرائے جانے والے ڈرون طیارے کا ملبہ واپس کردے۔