تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:36

بیلجیم :دستی بم حملے اور فائرنگ سے دو افراد ہلاک

اے آر وائی - بیلجیم کے شہر لے ایش میں دستی بم حملے اور فائرنگ میں دو افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ۔



اطلاعات کے مطابق لے ایش میں واقع سینٹ لیمبرٹ کے بس اسٹاپ پر دستی بم اور فائرنگ اس وقت کی گئی جب وہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔



مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے ایک حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے تاہم فائرنگ جاری ہے۔ پولیس نے علاقے کو سیل کر دیا ہے تاہم حملہ آور کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.