تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:14

سپلائی لائن کی معطلی امریکا کو مہنگی پڑ رہی ہے، سینیٹر لوگر

اے آر وائی - امریکی سینیٹر رچرڈ لوگر نے نیٹو کی سپلائی لائن معطل ہونے پر تشویش کا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو افغانستان میں فوجی و سویلین شعبوں میں کام مہنگا پڑرہا ہے۔ وائس آف امریکہ سے انٹرویو میں رچرڈ لوگر نے صورت حال کو خاصا نازک قرار د یتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ پاکستان جلد سپلائی بحال کردے گا۔



اُنہوں نے کہا کہ مہمند ایجنسی میں چوبیس فوجیوں کی ہلاکت پر امریکا کو پاکستانیوں کی تکلیف اورغصے کا احساس ہے اور امریکی رہنماؤں نے اس کا اعترف بھی کیا ہے۔ سینیٹر لوگر کے بقول جس طرح پاکستان کو امریکہ سے شکایتیں ہیں اس ہی طرح امریکہ کو بھی پاکستان سے شکایتیں ہیں ۔ وہ ایسے دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتا ہے جو امریکی فوجیوں پر حملے کرتے ہیں۔ واشنگٹن میں بہت سے لوگوں کو اس بات پر غصہ ہے کہ افغانستان میں امریکہ کی کامیابی کی راہ میں پاکستان کی وجہ سے مشکلات آرہی ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.