17 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:23
مصر میں ہنگاموں کے دوران 3 افراد ہلاک، 257 زخمی
اے آر وائی - مصر میں حکومتی فورسز اور مظاہرین کے درمیان ہونے والے ہنگاموں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 257زخمی ہو گئے۔ مصر میں انتخابی عمل کے دوسرے مرحلے کے دوران مصری عوام کی جانب سے احتجاج کا سلسلے جاری ہے۔
مظاہرین اور سکیورٹی فورسز میں سارا دن آنکھ مچولی ہوتی رہی، مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے حکومتی اہلکاروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔