17 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:5
فلپائن: سیلاب کی تباہ کاریاں 250 سے زائد افراد ہلاک
اے آر وائی - فلپائن میں سیلاب سے ڈھائی سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں ۔
سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ملک میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ فلپائنی حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اورلاکھوں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں جبکہ ہزاروں اب بھی لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔