18 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:23
جکارتہ: کشتی ڈوبنے سے 300سے زائد افراد لاپتہ
اے آر وائی - انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کے قریب مسافر کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے تین سو سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق کشتی میں تین سو اسی تارکین وطن سوار تھے۔ کشتی ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ڈوبنے والے چھہتر افراد کو بچالیا جبکہ تین سو سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں جنہیں تلاش کرنے کےلیے امدادی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔