تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:33

افغانستان میں امن پاکستان کے بغیرممکن نہیں، حامدکرزئی

اے آر وائی - حامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کے تعاون کے بغیر نا ممکن ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں طالبان کی پناہ گاہیں پاکستان میں ہیں اور یہ بھی حقیقت ہے کہ طالبان پاکستانی سر زمین سے اپنے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔



ان کا کہنا تھا کہ با معنی مذاکرات کے بغیر خطے اور افغانستان کا امن نا ممکن ہوگا۔ امریکا کے ساتھ دیرپا شراکت داری چاہتے ہیں۔ افغانستان میں امریکی فوج کے کچھ دستوں کی موجودگی کے بارے میں امریکا سے بات چیت جاری ہے۔ افغان صدر نے کہا کہ وہ طالبان کو خوش آمدید کہیں گے مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ طالبان اپنی با ضابطہ نمائندگی کا اعلان کریں اور افغانستان کے امن کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.