تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:20

طالبان سے مذاکرات خطرہ لینے کے مترادف ،امریکی سینیٹر

اے آر وائی - ری پبلکن امریکی سینیٹر سیکسبی چیمبلس نے کہا ہے کہ طالبان سے بات چیت کا مطلب دہشت گردوں سےمذاکرات کرنا ہے، گوانتانامو بے سے طالبان کی رہائی امریکا کےلیے خطرات میں اضافہ کردے گی۔



ری پبلکن میمبر اور سینیٹ انٹیلی جس کمیٹی کے رکن نے سیکسبی چھیمبلس نے ایک بیان میں کہاکہ اوباما انتظامیہ عسکریت پسندوں سے مذاکرات کرکے سیاسی خطرات مول رہی ہے۔ ماضی میں امریکا نے کبھی بھی دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں کئے۔ سیکسبی نے کہاکہ اگر اففانستان میں امن کیلئے طالبان سے مذاکرات ناگزیر ہیں تو سب سے پہلے عسکریت پسندوں سے لڑائی ختم کرنے کا معاہدہ کیا جائے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.