تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:20

مصر: فوجی حکومت کیخلاف ہزاروں خواتین کا مظاہرہ

اے آر وائی - مصر میں فوجی حکومت کے خلاف خواتین بھی احتجاجی مظاہروں میں مردوں کے شانہ بشانہ ہو گئیں۔ مصر میں فوجی حکومتی اقتدار کے خلاف التحریر اسکوائر مصر کی جمہوری آزادی کا ایسا عالمی نشان بن گیا ہے،جس نے دنیا میں جمہوری آزادی حاصل کرنے کی راہوں کو کھول دیا ہے۔



آج بھی التحریر اسکوائر احتجاج اور مظاہروں کا ایسا مرکز بنا ہوا ہے جہاں مصری خواتین بچوں سمیت مصرکی فوجی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج بنی ہوئی ہیں۔ فوجی حکومت کے خلاف التحریراسکوائر پر ہزاروں خواتین نے مطالبہ کیا ہے کہ فوجی جنرل فوری طور سے استعفی دے کر حکومت عوام کے حوالے کریں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.