22 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 15:7
نیٹو حملہ غلطی کا نتیجہ تھا، امریکی محکمہ دفاع
اے آر وائی - نیٹو کا پاکستانی فورسز کی چوکیوں پر حملہ غلطی اور عدم اعتماد کا نتیجہ تھا۔امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ غلطی کا نتیجہ تھا جس کی وجہ نا مکمل نقشے اورپاکستانی اور امریکی حکام کے درمیان رابطوں کی کمی تھی۔
حکام کا کہنا تھا کہ امریکی اور پاکستانی حکام کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے جس کے لئے کام شروع کردیا گیا ہے۔